آپﷺ نہ صرف بچوں سے محبت کا برتاؤ فرماتے بلکہ ساتھ ساتھ ان کی تربیت بھی فرمایا کرتے تھے ۔ آپﷺ دستر خوان پر بچوں کو کھانے کے آداب سکھاتے تھے ۔
حضرت اسامہ بن زید ؓ اپنے بچپن کا واقعہ سناتے ہوئے فر ماتے ہیں کہ آپﷺ ایک زانو پر مجھے اور دوسرے پر حضرت حسن ؓ کو بٹھا لیتے ۔
ایک صحابی ؓ کا بیان ہے کہ میں انصار کے نخلستان میں چلا جاتا اور ڈھیلے مار کر کھجوریں گراتا تھا لو گ مجھے حضرت محمدﷺ کی خدمت اقدس میں لے گئے ۔آپﷺ نے پوچھا کہ ڈھیلے کیوں مارتے ہو ؟ میں نے بتایا کہ کھجوریں کھانے کے لیے ۔ آپﷺ نے فرمایا کہ جو کھجور یں زمین پر گرتی ہیں ، انھیں اٹھا کر کھالیا کرو ،ڈھیلے نہ مارا کرو ۔ یہ فرما کر میرے سر پر ہاتھ پھیر ا اور دعا فرمائی ۔